جمعرات , 25 اپریل 2024

اسلامک یونیورسٹی تصادم کیس، علی نقی عمارسمیت چھ افرادضمانت پر رہا

اسلام آباد؛اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے طُلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کیس میں علی نقی عمار سمیت چھ افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت وکیل دفاع ملک نسیم عباس ناصر نے بارہ دسمبر کو  اسلامک یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق عدالت میں دستاویزی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز پیش کیں اور عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کی جانب سے بدنیتی کی بنیاد پر علی نقی عمار کو شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا ان کا موکل پمز اسپتال میں زیر علاج تھا، عدالت میں پیش کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے اور پمز اسپتال کے ریکارڈ کی تصدیق بھی کرائی جاسکتی ہے۔ عدالت نے شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے علی نقی عمار کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق علی نقی عمار کے ساتھ رہا ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں عبدالصمد، محمد نور، سرفراز خان،امیر اللہ اور ہادی اللہ ۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …