جمعہ , 19 اپریل 2024

بغداد: امریکی سفارت خانہ حملوں کی زد میں ،5 راکٹ داغے گئے

عراقی دارالحکومت بغداد میں قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملے کیے گئے جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں

عراقی دارالحکومت بغداد میں قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملے کیے گئے جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیںفوری طور پر کسی گروپ نے راکٹ گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، پارلیمان اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

خبر کے مطابق، دریائے دجلہ کے مغربی جانب سے دھماکوں کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں۔اسی حصے میں غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ایک حفاظتی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نزدیک 3 کاتیوشا راکٹ گرے ہیں جبکہ ایک اورذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی کمپاؤنڈ کے نزدیک ُکل 5راکٹ گرے ہیں۔عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور اسپیکر محمد حلبوسی نے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کو جنگ میں گھسیٹنے کا خدشہ موجود ہے۔واضح رہے کہ عراق میں درجن سے زائد فوجی کیمپوں میں 5 ہزار 2 سو امریکی اہلکار تعینات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …