جمعرات , 25 اپریل 2024

فیس بُک انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ۔ علامہ محمد امین شہیدی کا آفیشل پیج بلاک

اسلام آباد: فیس بُک انتظامیہ نے پاکستان کے جید عالم دین علامہ محمد امین شہیدی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی جانب سے حالیہ ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر کے کئی علماء کرام اور سماجی شخصیات کے فیس بک اکاونٹس، آفیشل پیجز، بند کر دیئے گئے ہیں۔ صارفین نے فیس بک انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ امریکا مخالف اور بالخصوص امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف شائع کیے جانے والے مواد پر کارروائی کر رہی ہے تاہم ایران، شہید قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی، حزب اللہ، حماس اور دیگر مقاومتی تحریکوں کی حمایت میں لگائے جانے والے مواد پر بھی کارروائی کرتے ہوئے اکاونٹس اور پیجز کو بند کیا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ امریکی پالیسیز کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اظہار رائے پر اس قسم کی پابندی قابل مذمت ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امتیازی سلوک ترک کرتے ہوئے برابری کی بنیاد پر اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کریں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …