جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران میں اڑھائی ہزار سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

 تہران:  اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی مہینوں سے اب تک 1600 ٹن سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کو افغانستان، بھارت، یورپی یونین کے رکن ممالک اور خلیج فارس کے ساحلی ملکوں میں برآمد کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ جنگلات، رنگیلینڈز اور واٹرشیڈ مینجمنٹ امور کے ڈائریکٹر ” ترحم بہزاد” نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان برآمد شدہ جڑی بوٹیوں کی ادویات کی مالیت کی شرح 15 ملین یورو کی ہے۔

بہزاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دو سال پہلے 840 ٹن پر مشتمل جڑی بوٹیوں کی ادویات کو یورپی یونین ممالک میں برآمدات کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ سال کے دوران میں بھی ملک کے اندر 1440 ٹن کی جڑی بوٹیوں کی برآمدات ہوئی ہیں جن میں رواں سال کے اندر قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی شرح وزن کے لحاظ سے 1632 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں 1700سے 2 ہزار تک کی ایسی جڑی بوٹیوں موجود ہیں جن کے ذریعے 8 ہزار کی جڑی بوٹیوں کی ادویات کو تیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …