منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی پلیس کے سربراہ کا بیان ؛ افغانستان میں امریکی موجودگی کے بعد منشیات کی کاشت میں 50 گنا اضافہ ہوا ہے

تہران: ایرانی پلیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی موجودگی کے بعد منشیات کی کاشت 50 گنا اضافہ ہوا ہے.یہ بات بڑیگیڈیئر جنرل "حسین اشتری” نے پیر کے روز منشیات کے خلاف پلیس فورسز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے حکام کو عالمی برادری میں اس موضوع کو پیش کرنا ہوگا اور اقوام متحدہ کو افغانستان میں منشیات کی کاشت بڑھانے میں امریکی اثر و رسوخ کا جواب دینا ہوگا۔جنرل اشتری نے کہا کہ گزشتہ دس مہینے کے دوران 700 ٹن مختلف قسم کی منشیات پکڑ لی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پولیس کی پہلی ذمہ داری منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق نیٹ ورکس سے مقابلہ کرنا ہے.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …