بدھ , 24 اپریل 2024

کرونا وائرس سے تشویش کی لہر، اسٹاک مارکیٹس اور خام تیل کی قیمت میں کمی

سنگا پور: چین میں پھیلتےکروناوائرس نےعالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑادی، سرمایہ کارمحتاط ہوگئے ، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹس اورخام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونا مہنگا ہوا۔تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، جس کے باعث ایشیائی حصص بازاروں میں نمایاں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

خام تیل کی قیمت میں 2.5 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 70 سینٹس کی کمی کے بعد 59 ڈالر40 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس کی کمی کےبعد 52 ڈالر 90سینٹس فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتےکاآغازمیں ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکاررہا ، جاپانی حصص بازارمیں 455 ،چینی اسٹاک مارکیٹ میں 414 اورکورین حصص بازار میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی اوریورپی حصص بازاربھی منفی زون میں نظرآئے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں7 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے چین کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 3 ہزارسےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وائر س پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرووہان کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔چینی نئے سال کی قومی تعطیلات میں تین روز کا اضافہ کردیاگیا ہے اور چین کےمتعدد شہروں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ہے ، ٹرین، بسوں اورہوائی جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔چین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ستائیس سو چوالیس ہے جبکہ دنیابھرمیں کرونا وائرس سے 41 افراد متاثر ہیں، جن میں کینیڈا،آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا، یورپ اورامریکا شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …