جمعرات , 25 اپریل 2024

دواؤں کی قلت : ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

کراچی : سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی قلت کے معاملہ پر ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ادویات فراہم نہ گئیں تو ہڑتال کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے اس صورتحال کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں اسپتالوں کو دوائیں فراہم نہ کی گئیں تو ملک بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کو دوائیں فراہم کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے، اسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق وزیر صحت سندھ کے پی ایس کنٹرولنگ اتھارٹی بن چکے ہیں،6ماہ سے سندھ کے سرکاری اسپتال دوائیں سے محروم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …