ہفتہ , 20 اپریل 2024

حفتر کو جنگ بندی یا امن سے کوئی غرض نہیں:ایردوان

گیمبیا کے سرکاری دورے پر موجود صدر ایردوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مشرقی لیبیا پر قابض حفتر ملیشیا کو جنگ بندی یا امن سے کوئی غرض نہیں ہے.

صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ مشرقی لیبیا پر قابض حفتر ملیشیا کو جنگ بندی یا امن سے کوئی غرض نہیں ہے۔گیمبیا کے سرکاری دورے پر موجود صدر ایردوان نے ہم منصب آداما بارو سے بالمشافہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لیبیا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برلن اور ماسکو اجلاسوں کے دوران قومی مفاہمتی حکومت کے صدر فائز السراج نے تو تیار شدہ متن پر دستخط کیے مگر حفتر نے انکار کر دیا ۔یہ قابل فہم بات ہے کہ اگر کسی عالمی معاہدے پر طرفین دستخط نہ کریں تو یہ عدم مطابقت کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برلن میں تیار شدہ متن سلامتی کونسل کو بھی بھیجا جائے گا لیکن اس ساری صورت حال سے راہ فرار اختیار کرنے والے حفتر کے ترجمان کا حالیہ بیان معنی خیز ہے جس میں اس نے کہا کہ لیبیا کی موجودہ صورت حال "بندوق کی نوک پر ہے ” اس شخص کو جنگ بندی یا امن کی کوئی پروا نہیں البتہ امید کرتاہوں کہ برلن اجلاس کے شرکا اس بیان پر ضرور قدم اٹھائیں گے۔صدر ایردوان نے اس سے قبل گیمبیا روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا تھا کہ لیبیا میں فی الفور جنگ بندی بحال کرتےہوئے سیاسی عمل کو ممکن بنا یا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …