منگل , 23 اپریل 2024

صدی معاملہ مردہ پیدا ہوگا/رہبر معظم کی تجويز مسئلہ فلسطین کا بہترین حل ہے۔

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے صدی معاملے کو ظلم پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ مردہ پیدا ہوگا ، رہبر معظم کی تجویز مسئلہ فلسطین کا بہترین راہ حل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے صدی معاملے کو ظلم پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدی معاملہ مردہ پیدا ہوگا ، رہبر معظم کی تجویز مسئلہ فلسطین کا بہترین راہ حل ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں جمہوری راہ حل پیش کیا ہے جو علاقائي اور عالمی سطح پر قابل قبول ہے ۔ رہبر معظم کی تجویز منطقی ، جمہوری ، اسلامی اور انسانی اصولوں پر مبنی ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطین کے مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ جمہوری طریقہ سے اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …