ہفتہ , 20 اپریل 2024

ووہان: ایک ہزار بستروں پر مبنی اسپتال کی پہلی منزل صرف سولہ گھنٹوں میں تعمیر

ووہان: چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکام نے ووہان میں ایک ہزار بستروں پر مبنی اسپتال کی پہلی منزل صرف سولہ گھنٹوں میں تعمیر کرلی۔ منصوبے کو اسی تعمیراتی کمپنی نے مکمل کیا جس نے ملتان سکھر موٹر وے بھی بنائی تھی۔چینی شہر ووہان میں ہوشیشیان اسپتال کی پہلی منزل مکمل کرلیا گیا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ صرف سولہ گھنٹے میں یہ کام کیا گیا۔ چینی حکام کے مطابق یہاں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس اسپتال کی تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکہ اسے دیا گیا ۔جس نے پاکستان میں ملتان سکھر موٹر وے کی تعمیر کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اسپتال کو محض دس دنوں میں مکمل طور پر بنالیا جائے گا اسی لیے انتہائی برق رفتار کے ساتھ کام جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …