ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی خواہش کے برعکس ایران روس تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: روحانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے کہا ہے کہ علاقے بالخصوص ایران کیخلاف امریکی دباؤ کے باوجود ایران اور روس کے درمیان تعلقات، ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی” نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ دوما کے سربراہ "ویچسلا والودین” کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں پارلمینٹوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا مرحلہ وار نفاذ ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے ایرانی وزیر توانائی "رضا اردکانیان” کو بطور دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ پر تعیناتی کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ ان معاہدوں پرعمل درآمد کریں گے جو اب تک ان پر جامہ عملی نہیں پہنائے گئے ہیں۔

صدر روحانی نے بحیرہ عمان میں ایران، روس اور چین کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ یہ تینوں ممالک گہرے اور قریبی تعلقات قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر روسی حکومت کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اس حوالے سے ہم نے ثالث ملک میں امریکی ریاستی دہشتگردی کا مشاہدہ کیا جس پر مزید توجہ دینی چاہیے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کے خواہاں نہیں ہیں اور علاقے میں قیام امن و استحکام سے متعلق روس کیساتھ تعاون اور باہمی مشاورت پر تیار ہیں۔انہوں نے ایران اور یوریشین ممالک کیساتھ تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ یوریشین ممالک کیساتھ آزاد تجارتی تعلقات کے آغاز سے باہمی اور کثیر الجہتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آستانہ امن عمل کے فریم ورک کے اندر اور شامی حکومت اور عوام کی مدد کیلئے قریب مستقبل میں ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاسوں کا انعقاد ہوجائے گا۔اس موقع پر روسی پارلیمنٹ دوما کے سربراہ نے ایران اور روس کے تعمیری تعلقات، دونوں ملکوں کے صدور کے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ہمیں تہران ماسکو تعلقات میں اچھی رفتار نظر آرہی ہے اور پارلیمنٹ میں ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ حکومتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے ضروری قانون سازی کی بنیاد فراہم کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ خطی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن ہمیں تناؤ کو ختم کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کرنی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …