جمعہ , 19 اپریل 2024

بلغاریہ کی پاکستان سے تجارت کیلئے ایرانی راستہ ترجیح

اسلام آباد: مشرقی یورپی ملک بلغاریہ نے پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لئے ایران کے زمینی راستے کے استعمال کو ایک آسان طریقہ سمجھتا ہے جس سے دوطرفہ اور علاقائی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے.پاکستان میں تعینات بلغاریہ کے سفیر "الکزیندر بوریسوف پاراشکوف” نے لاہور کے چیمبر آف کامرس کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آسان بنانے کے لئے ایرانی روڈ راہداری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال اسلامی جمہوریہ ایران کے روڈ راہداری کے ذریعہ ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کا حجم 33 ارب ڈالر تھا.پاراشکوف نے لاہور کے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور پاکستانی بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کو تجویز کیا کہ ایران کے کوریڈور کے استعمال کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات آسان ہوں گے.
لاہور کے چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی "زاہد جاوید” نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روڈ راہداری کے ذریعہ دو طرفہ تجارتی تعلقات اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.جاوید نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے پڑوسی اور بھائی ملک ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس ملک کی ٹرانزٹی صلاحیتوں سے استعمال دو طرفہ مفادات کے علاوہ علاقائی راستے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …