بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کیجانب سے منشیات سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو مشترکہ مشقوں اور تربیت کی پیشکش

ایران کیجانب سے منشیات سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو مشترکہ مشقوں اور تربیت کی پیشکش

اسلام آباد، ارنا – پاکستان میں ایران کے سفیر نے پیشکش کی ہے کہ ایران، پاکستان کے ساتھ مل کر منشیات سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقوں اور تربیت کیلئے تیار ہے.”سید محمد علی حسینی” نے پاکستانی وزیر انسداد منشیات "شہریار خان آفریدی” کے ساتھ ملاقات میں پیشکش کی ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ مل کر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقوں اور تربیت کیلئے تیار ہے اور اس کے لئے  اے این ایف اور ایران کی انسداد منشیات پولیس کو سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرائی جاسکتی ہیں۔

شہریار آفریدی نے ایرانی سفیر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی منشیات پاکستان، ایران اور دنیا  کے لئے ایک چیلنج ہیں اور ہم وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق بنی نوع انسان کو منشیات سے بچانے  کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کئی عشروں کی دوستی پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت ، پاکستان مسلم امت کو متحد کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد کو مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے. یہ بھی یاد رکھنا  ہے کہ دنیا بھر کے مہاجرین میں سے97 فیصد مسلمان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نئی نسل ففتھ جنریشن وار اور پراپیگنڈا کے باعث الجھن کا شکار ہے. ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے. ایرانی سفیر نے کہا کہ منشیات ایک عفریت ہے اور ہمیں بہترین طریقوں کو اپنا کر دنیا میں اپنا لوہا منوانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی بہت ضروری ہے اور پاکستان ایران کا واحد دوست ملک ہے جس کے دارالحکومت سے براہ راست پروازیں نہیں ہیں.دراین اثنا شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …