پیر , 24 فروری 2020

ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف” نے پیر کی رات اپنے اطالوی ہم منصب "لوئیجی دی مایو” کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسبی امور بالخصوص مشترکہ اقتصادی تعاون پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں فریقین نے ایران میں انسانی غلطی سے مارگرایا جانے والے یوکرائنی طیارے سے متعلق گفتگو کی۔واضح رہے کہ اٹلی، اسلامی جمہوریہ ایران میں بطور کینیڈا کے مفادات کے محافظ ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں کسی کورونا وائرس سے کم نہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم …