جمعہ , 19 اپریل 2024

دہلی کے مظاہرین خواتین کا ریپ کریں گے، بی جے پی رکن کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی : بھارت میں متنازع شہریت قانون پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کر رہی ہے وہیں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئندہ انتخاب میں کامیابی کے لیے مظاہرین کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بی جے پی کے رکن پرویش ورما نے نئی دہلی کے شاہین باغ میں موجود مظاہرین سے متعلق کہا کہ یہ لوگ زبردستی گھروں میں داخل ہوں گے اور بیٹیوں اور بہنوں کو قتل کرنے سے قبل ان کا ریپ کریں گے۔واضح رہے کہ سیکڑوں خواتین بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون(سی اے اے)اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)کے خلاف 4 ہفتوں سے دہلی کے شاہین باغ کو بلاک کرکے احتجاج کر رہی ہیں۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ اس بیان سے ایک روز قبل بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ریلی کے شرکا سے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے ملک کے ’’غداروں‘‘کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا تھا

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …