جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکہ:”ٹرمپ کا مواخذہ” وکلا٫ نے اپنے دلائل مکمل کرلیئے

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں مواخذے کے مقدمے کی کارروائی میں گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ انہوں نے ان دعوؤں کو مسترد کیا کہ صدر نے سیاسی فائدے کی غرض سے یوکرین کی فوجی امداد کو روکا  تھا۔ واضح رہے کہ ایوان کے 100 سینیٹرز منصف کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے وکیل جے سکولو نے انہیں بتایا کہ ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم نے کچھ دو کچھ لوکی پالیسی پر کبھی عمل نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹرمپ نے کہا کہ 2020ء میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے متعلق تفتیش کی جائے۔ اور یہ کہ تب تک عارضی طور پر یوکرین کی 391 ملین ڈالر کی سالانہ امداد روکی جائے گی۔امریکی سینیٹرز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ صدر کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن سے تفتیش کی جائے یا نہیں۔دوسری جانب، اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ سپولون نے کہا کہ جس قدر جلد ممکن ہو یہ قصہ ختم ہوجانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …