جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی ریاست الباما کی لنگر گاہ میں آگ بھڑک اْٹھی، درجنوں کشتیاں جل گئیں جب 8 افراد ہلاک 7 افراد نے سمندر میں کود گئ

واشنگٹن:امریکی ریاست الباما کی لنگر گاہ میں آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں کشتیاں جل گئیں جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے اور 7 افراد نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما کے ساحل پر واقع لنگر گاہ میں  آگ بھڑک اْٹھی، یہاں کشتیوں کا  آنا جانا لگا رہتا تھا اور   آتشزدگی کے وقت بھی کئی ملاح اور مزدور  لکڑی کے بنے راہداری میں سو رہے تھے اور درجنوں کشتیاں لنگر انداز تھیں۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ سوئے ہوئے لوگوں کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا اور 8 افراد آگ میں بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔   آتشزدگی میں درجنوں چھوٹی کشتیاں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …