جمعرات , 25 اپریل 2024

چین کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام، ہلاکتیں 170 ہوگئیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے 15 ممالک میں جان لیوا خطرناک مرض کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔چین میں کرونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی جبکہ 7 ہزار 711 سے افراد متاثر ہیں، وائرس 16 ممالک تک پھیل چکا ہے، وائرس پر گلوبل ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اجلاس آج ہو گا۔

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔انہوں ںے سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ چین سے باہر کورونا وائرس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی انتہائی تشویشناک ہے۔ڈبلیو ایچ او حکام نے واضح کیا ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام ممالک کو الرٹ رہنے اور بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

ووہان شہر کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے صوبے ہوبائی میں نقل و حمل پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ چین کے کچھ شہروں میں عوام میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔ متاثرہ افراد سے دور رہنا چاہیئے۔ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ اپنے ہاتھوں کو صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھوئیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …