جمعہ , 19 اپریل 2024

طالبان کے تازہ حملوں میں 29 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

کابل: طالبان کے ساتھ مذاکرات کے باوجود افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے تازہ حملوں میں کم از کم 29 افغان سیکورٹی فورس کے اہلکار ہلاک کردئیے جو افغان حکومت کی جانب سے ان پر فضائی و زمینی حملہ کئے جانے کے بعد سامنے آئے۔ حملوں میں اضافہ دوحہ میں جاری امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اشارہ دیتا ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے ہفتے کے اختتام پر ہونے والے حملوں میں 51 طالبان کو ہلاک کیا۔افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ایک ضلع میں فضائی حملہ میں طالبان کے دو کمانڈر ہلاک ہوئے۔ہلاک طالبان کمانڈر میں سے ایک کی شناخت ملا نعیم الیاس ادریس کی حیثیت سے ہوئی جبکہ دوسرے کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …