بدھ , 24 اپریل 2024

عمان کے نئے سلطان کا اپنے لیے ’اعلیٰ حضرت‘ سمیت تمام القاب منسوخ کرنے کا حکم

مسقط: سلطنت عمان کے نئے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے لیے مخصوص تمام سرکاری القاب کو منسوخ کرکے صرف سلطانِ عمان کے نام سے ہی پکارے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے پہلے حکم نامے کے ذریعے اپنے لیے مخصوص شاہی القاب اور خطاب منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کی تعمیل میں اب سرکاری اور نجی خط و کتابت میں بھی فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کو ’السلطان المعظم‘ ’مولانا، یا ’اعلیٰ حضرت‘ کہہ کر مخاطب نہیں کیا جائے گا۔

سلطان عمان نے یہ حکم نامہ اپنے وزراء اور مشیران کے لیے لکھا جس کے بعد سلطان کے حکم کو عام کردیا گیا اور میڈیا کو بھی سلطان ھیثم بن طارق کا تذکرہ کرتے ہوئے القابات سے پرہیز کرنے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ سلطان ھیثم بن طارق رواں برس 11 جنوری کو سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر جانشین بنائے گئے تھے وہ سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی بھی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …