ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان نےفلسطین مخالف امریکی اسرائیلی ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نےفلسطین مخالف امریکی اسرائیلی ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈیل آف سینچری کے اعلان کو ہم نے دیکھا ہے اور پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی چاہتا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی معیار اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت قدس الشریف ہو۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔ امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے، جبکہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کے نقشے میں مغربی کنارے میں اسرائیل سے منسلک یہودی بستیاں دکھائی گئی ہیں اور مغربی کنارے کو غزہ سے ایک سرنگ کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ منصوبے سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے غیر قانونی قرار دی جانے والی

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاکی جانب سے مشرق وسطی کے لیے امن منصوبے کے اعلان کو ہم نے دیکھا ہے اور پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اورپائیدار حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی چاہتا ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی معیار اور1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔دوسری جانب فلسطین نے امریکی صدر کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …