ہفتہ , 20 اپریل 2024

فرانسیسی حکومت مظاہرین پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی حکومت اور پولیس سے مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہےاسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں فرانس کی حکومت اور پولیس سے قانونی ، پرامن اور غیرمسلح مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد کے استعمال سے پرہیز کرنے اور ان کے حقوق کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ کیا۔

فرانس میں سترہ نومبر دوہزار اٹھارہ سے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ فرانس میںپینشن قانون میں تبدیلی کے خلاف ہر سنیچر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کو پولیس تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ پولیس کے تشدد کے نتیجے میں اب تک گیارہ سے زیادہ مظاہرین ہلاک اور تقریبا چود ہزار زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔یلوجیکٹ مظاہرین صدر میکرون کی پالیسیوں کو شہریوں پر دباؤ کا باعث سمجھتے ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …