جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، 213 ہلاکتیں، 10 ہزار متاثر

بیجنگ: دنیا کے 18ممالک میں کورونا وائرس کے 98 کیس سامنےآ گئے۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خوف پھیل گیا، چین میں 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 43 ہلاکتیں ہوئیں جس سے مجموعی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی جبکہ دس ہزار افراد متاثر ہیں۔

کرونا وائرس کے بڑھتے سائے، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔چینی حکومت نے صوبہ ہبئی میں چارٹر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وہاں مقیم غیرملکیوں کو واپس بجھوایا جائےگا۔

حکام کے مطابق دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھاونے کیس سامنے آئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …