بدھ , 24 اپریل 2024

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کی ہے -المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کے شہروں پر بمباری کا نیا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے مختلف حصوں بالخصوص جنوبی علاقے جبل عطان پر شدید بمباری کی ۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کے دوران شہر کے الگ الگ حصوں میں دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنی گئیں -یمنی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے علاقے جبل عطان پر سب سے زیادہ بمباری کی ہے -گذشتہ برسوں کےدوران بھی اس محلے پر جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیارے بمباری کرتے رہے ہیں – سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی یمن کے صوبہ مارب کے علاقے نہم پر آٹھ مرتبہ اور مجزر پر تین بار بمباری کی – جبکہ الجوف صوبے کے شہر المتون پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے دو بار بمباری کی –

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …