ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس سے 260 افراد ہلاک، 21 ممالک وائرس کی لپیٹ میں

کورونا وائرس سے چین میں 259 افراد ہلاک اور 11791 لوگ متاثر ہوئے ہیں جب کہ یہ وائرس21 ممالک تک پھیل چکا ہے۔چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پینتالیس افراد وائرس سے موت کا شکار ہوئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ ہوبائے میں ہوئی ہیں۔ مارکیٹ میں ماسک کی قلت  کے باعث چینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک بنابا شروع کر دیے ہیں۔روس، جرمنی اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے اکیس ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی نے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چین سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنگاپور نے حال ہی میں چودہ دن چین رہنے والوں پر ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اطالوی بندر گاہ پر 6ہزار مسافروں سے بھرے کروز شپ کو روک لیا گیا ہے۔

چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …