جمعہ , 19 اپریل 2024

مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف پھر متحرک

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی۔جمعیت علمائے اسلام کے صدرمولانا فضل الرحمن اس بار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کراپوزیشن کی پانچ دیگر چھوٹی جماعتوں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی کے ساتھ تحریک چلائیں گے۔ جے یوآئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا اور فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اس سے قبل حکومت کے خلاف آزادی مارچ کیا اور پھر دھرنا دیا جسے چند روز بعد اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا اور اب ایک بار پھر حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …