بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر اسمگلنگ کیلئے سب سے لمبی سرنگ کا انکشاف

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی سب سے لمبی سرنگ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ایک ہزار 313میٹر لمبی سرنگ میں لفٹ، ریل کی پٹری، ہائی وولٹیج تار، نکاسی آب و ہوا کا نظام ہے امریکی حکام کے مطابق میکسیکو کے ساتھ لگنے والی سرحد پر اسمگلنگ کی اب تک کی سب سے بڑی سرنگ دریافت کی گئی ہے۔ ایک ہزار تین سو تیرہ میٹر لمبی سرنگ میں لفٹ، ریل کی پٹری، نکاسی آب اور اسے ہوا دار بنانے کا نظام نصب ہے۔ اس سرنگ میں ہائی وولٹیج کے بجلی کے تار نصب ہیں۔یہ سرنگ میکسیکو کے شہر ٹیہوانا کے صنعتی علاقے سے کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو تک جاتی ہے۔اس سلسلے میں نہ تو کوئی گرفتاری کی گئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ سرنگ سطح زمین سے70فٹ گہری ہے اس کی اونچائی ساڑھے پانچ فٹ اور چوڑائی دو فٹ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …