بدھ , 24 اپریل 2024

یمن: امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی اطلاع

یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے کئی ماہ کی جاسوسی اور فضائی نگرانی کے بعد جنوری میں یمن میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی پر فضائی حملہ کیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کو نومبر میں ایک مخبر کی جانب سے یمن میں قاسم الریمی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد سی آئی اے نے قاسم الریمی کی باقاعدہ ریکی شروع کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں قاسم الریمی ہلاک ہو گئے تھے تاہم پینٹاگون نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے ہمیں اس قسم کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔خیال رہے کہ امریکا نے قاسم الریمی کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر رکھی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …