ہفتہ , 20 اپریل 2024

گوگل نے چین میں اپنا دفتر بند کر دیا

چین میں پھیلے پُراسرا کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا۔گوگل ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ گوگل نے چین میں موجود ملازمین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں تک اپنے گھروں سے بیٹھ کر فرائض انجام دیں۔

چین نے بھی کورونا وائرس کے پیشِ نظر سال نو کی چھٹیاں بڑھا دی ہیں اور چینی حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …