بدھ , 24 اپریل 2024

جی سی یونی ورسٹی، مضر صحت کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خرا

فیصل آباد: جی سی یونی ورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد کے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات بیمار ہو گئیں، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، یونی ورسٹی ذرایع نے بتایا کہ طالبات کو ایمبولینس کی بہ جائے نجی گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرایع کے مطابق گرلز ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، تاہم انھیں کئی گھنٹوں کے بعد سول اسپتال علاج کے لیے منتقل کیا گیا، یونی ورسٹی میں خبر پھیل گئی تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متاثرہ طالبات کو خاموش رکھنے کے لیے نکالنے کی دھمکی بھی دی ہے، طالبات کئی بار ناقص کھانے اور خراب پانی کی شکایات کر چکی ہیں۔ اسپتال منتقل کیے جانے والی طالبات میں سے کئی کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کھانے کے نمونے فراہم کر دیے گئے ہیں، نیز یہ کہنا مشکل ہے کہ طالبات کی صحت کھانا کھانے ہی سے ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دو سال قبل ﺟﯽ ﺳﯽ ﯾﻮنی ﻮﺭﺳﭩﯽ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ میں ایک طالبہ کے ریپ اور قتل کا کیس بھی سامنے آیا تھا،ایم اے انگلش کی ﻃﺎﻟﺒﮧ ﻋﺎﺑﺪﮦ ﮐﻮ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺭﯾﭗ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ اور پھر ﺑﮯ ﺩﺭﺩﯼ ﺳﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ تھا۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …