منگل , 23 اپریل 2024

خیانت کی انتہا، بن زائد نے سینچری ڈیل کی حمایت میں نئی منطق پیش کر دی

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے نیویارک ٹائمز میں اپنے مقالے کے شائع ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ فلسطینیوں نے جب بھی "نو” NO کہا انہیں شکست ہوئی۔موصولہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد نے جمعے کی شام ایک ٹوئٹ کے ذریعے امریکا کے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کی حمایت کی۔  انہوں نے نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے کا لینک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس کا عنوان تھا فلسطینیوں نے جب بھی "نو” NO کہا، انہیں شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ ان تین عرب سفیروں میں تھے جو منگل کے روز سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کے پروگرام میں شریک تھے۔متحدہ عرب امارات نے امریکا کے مسلط کردہ سینچری ڈیل منصوبے کے بعد منگل کے روز کہا تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ایک اچھا آغاز ہے۔ اس نے فلسطینیوں سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔   سینچری ڈیل کی حمایت میں بن زائد کا ٹوئٹ ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سنیچر کو قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ٹرمپ کے مسلط کردہ منصوبے کے بارے میں صلاح و مشورہ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …