جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی برداری چین کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، ایران کی اپیل

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے کورونا وائرس کے انسداد میں چین کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ ترجمان سید عباس موسوی کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا وائرس کے لیے پوری دنیا کو چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو پورا یقین ہے کہ چین کی حکومت اپنے مضبوط انتظامی ڈھانچے اور بھرپور تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مشکل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں چین کے شہر ووھان میں کورونا وائرس کا مشاہدہ کیا گیا تھا جو اب چین کے تیس صوبوں کے ساتھ ساتھ  دنیا کے بیس سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے۔ اس مہلک وائرس کے نتیجے میں اب تک دوسو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں آٹھ ہزار سے زائد افراد میں اس کا  مشاہدہ کیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی سطح ہنگامی حالت  کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …