منگل , 25 فروری 2020

ایران جدید ترین لیزر مشین بنانے والے تین ملکوں کی صف میں شامل

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران جدید ترین لیزر مشینیں تیار کرنے والے تین ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے چھے سال کی تحقیق اور محنت کے بعد انتہائی جدید ترین شارٹ پلس لیزر ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرلی ہے۔فیمٹو سیکینڈ شارٹ پلس لیزر ٹیکنالوجی کو انتہائی حساس اسپیکٹرو اسکوپی، تیز رفتار اسکیننگ اور ٹیرا ہرٹز جیسی جادوئی لہریں ایجاد کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ جدید ترین ٹیکنالوجی مرکزی ایران کے شہر اصفہان کے ٹیکنالوجی پارک میں قائم ایک نالج بیس کمپنی نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی موسوی نے بتایا ہے کہ یہ پیچیدہ ترین لیزر ٹیکنالوجی صرف دنیا کے چند ملکوں کے پاس ہے اور اب ایران بھی ان ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ مشینیں صنعتی پیمانے پر تیار کر رہے ہیں اور ہماری تیار کردہ مشینیں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہت سے دوسرے ملکوں کو برآمد بھی کی جارہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی

چین میں سامنے آنے والے ‘کرونا’ وائرس نے صرف چین بلکہ پوری دنیا کی معیشت …