ہفتہ , 20 اپریل 2024

شاہ سلمان ۔ ولا دیمر پوتن ٹیلی فونک ملاقات میں تیل کی منڈی کے بارے میں بات چیت

ماسکو: روسی صدر ولادیمر پوتن  نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی  فونک ملاقات میں  تیل کی عالمی منڈی کی پیش رفت  پر غور  کیا۔روسی ایوان ِ صدر  کریملن  کے پریس دفتر کی جانب  سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ پوتن اور شاہ سلمان  نے تیل  کی منڈی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  ہے۔اعلامیہ کے مطابق  پوتن اور شاہ سلمان نے  اس منڈی کے استحکام کے تحفظ کے لیے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک کے علاوہ کے  تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین باہمی تعاون کے دائرہ کار میں لازمی  اقدامات اٹھائے جانے  پر تیار ہونے کی تائید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …