بدھ , 24 اپریل 2024

سبز الائچی کے استعمال سے خون کا کولسیٹرول معتدل

لندن: سبز الائچی کا شمار گرم مصالحہ جات میں کیا جاتا ہے اور اس کی ایک خاص خوشبو کھانوں میں الگ ہی ذائقہ دیتی ہے اور ذائقہ دوبالا کردیتی ہے۔ایک نئی ریسرچ میں سبزالائچی کے کئی فوائدسامنے آئے ہیں ۔ایک تحقیق میں محققین نے چوہوں کو روزانہ ایسا کھانا کھلایا جس سے خون میں شکر کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے ۔محققین نے چوہوں کو ہر کھانے کے بعد الائچی کھلائی جس کے بعد انہوں نے یہ دیکھا کہ ان چوہوں کے خون میں شکر کی مقدار معتدل ہے۔ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ الائچی کا استعمال کرنے سے خون کا کولسیٹرول معتدل رہتا ہے جس کی وجہ سے جگر اور دل کی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپائسس کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ الائچی کا استعمال کرنے سے قے کی حالت پر قابو پایا جاسکتا ہے جو کہ نظامِ ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔علاوہ ازیں جرنل آف ایتھنوفارماسولوجی میں شائع ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ الائچی کا استعمال کرنے معدے کا السر کافی حد تک بہتر ہوسکتا ہے۔الائچی اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ مدافعتی نظام کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے، الائچی کا استعمال کرنے سے یہ جسم سے فاصل مادّے نکالتی ہے اور نظامِ قوتِ مدافعت کو بہتر بناتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …