جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی صدر رواں ماہ بھارت جائیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر کے متعلق بات کریں گے۔دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع پر وائٹ ہاوس کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پائیدار امن کے لیے بہتر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکا طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کریں گے، افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایران کا امریکا اور سعودی عرب سے تنازع افغان امن عمل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …