بدھ , 23 ستمبر 2020

شامی عوام نےامریکی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا

دمشق: شام کے شمال مشرقی علاقے قامشلی کے گاوں خربہ عمو کے افراد آج امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے ساتھ گھتم گتھا ہو گئے جس کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ جھڑپ آج اس وقت ہوئی جب اس گاؤں کے افراد شامی فوج کی ایک چوکی کے پاس جمع ہوئے اور امریکی فوجیوں کے گذرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے لگے اور ان پر پتھراؤ کیا۔

عوامی احتجاج اس وقت شروع ہوا کہ جب شامی فوج نے 4 امریکی گاڑیوں کو آگے جانے سے روکا اورعوام شامی فوج کی مدد کیلئے وہاں پہنچے اور امریکی گاڑیوں پر پتھراو شروع کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …