ہفتہ , 19 ستمبر 2020

جکارتہ : پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،اہلکار زخمی

new-web-frame23

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے شہر سولو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کےشہرسولومیں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار کا پولیس اسٹیشن پر حملہ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.پولیس اسٹیشن کے ترجمان رافلی عمار کے مطابق حملہ آور صبح ساڑھے سات بجے زبردستی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہوا،ان کامزید کہنا تھاکہ حملہ آور کو پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکنے پر اس نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑالیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ہلاک ہوچکا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انڈونیشیا کے صدر جوو ودودو نے امید ظاہر کی ہے کہ شہری پرسکون رہیں گے.انڈونیشین صدر نے پولیس چیف کو حکم دیا کہ وہ حملے میں ملوث ملزمان ک نیٹ ورک کا پتہ لگائیں اور اس حملے میں ملوث افراد کو منظر عام پر لے کر آئیں.

یہ بھی دیکھیں

سامرا، حشد الشعبی کے حملے میں چار داعشی ہلاک

بغداد: عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین …