جمعرات , 18 اپریل 2024

ترک صدر کا شامی فوج کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی دھمکی

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور عدم استحکام کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انقرہ میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ اب اگر ایک بھی ترک فوجی زخمی ہوا تو شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فضائی حملے بھی کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی ادلب میں شامی افواج کی پیش قدمی ترکش آبزرویشن پوسٹ سے پیچھے دھکیلنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کام فروری کے آخر تک کسی بھی صورت میں سر انجام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی پہلے اپنے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دیکر شام میں داخل کرتا رہا اور اب اس نے شام کی سرحدی خلاف ورزی کرتے ترک فوج بھی شام میں بھیج دی ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے فوجی آمنے سامنے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …