منگل , 23 اپریل 2024

بغداد میں کاتیوشار راکٹوں سے حملہ

بغداد: عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بغداد کے مرکز میں واقع عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے مرکز میں الحشد الشعبی کے ایک اڈے پر چار کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا – خبروں میں کہا گیا ہے کہ ان میں ایک راکٹ بغداد کے فلسطین روڈ پر الحشد الشعبی کے لاجسٹیک سینٹر پرگرا جس کی وجہ سے جنگی مشینوں اور فوجی ساز وسامان کو بھی نقصان پہنچا تاہم باقی تین راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے – عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں الحشد الشعبی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا – بغداد کا گرین زون ایک انتہائی سیکورٹی والا علاقہ ہے جہاں اہم ادارے اور دیگر ملکوں کے سفارتخانے واقع ہیں اسی علاقے میں امریکا کا بھی سفارتخانہ موجود ہے – اس علاقے پر وقفے وقفے سے راکٹوں سے حملہ ہوتا رہتا ہے –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …