ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے ہولناک اقدامات

مناما: بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے عوام کے خلاف سرکوبگرانہ اقدامات کو ہولناک قرار دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رہنماوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت اپنے عوام سے ڈر اور خوف کی وجہ سے اس کوشش میں ہے کہ علاقے سے امریکہ کے نکلنے سے پہلے اپنے آپ کو غاصب صیہونی حکومت کے قریب تر کرے ۔

دوسری جانب بحرین کے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے اسی طرح تاکید کی کہ بحرین کے عوام کے انقلاب نے بحرین کی آل خلیفہ کی حکومت کے بہت سے اقدامات من جملہ عوام کو سرکوب کرنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …