جمعرات , 9 اپریل 2020

شام میں حلب کی آزادی کا جشن

حلب: شام کے عوام نے حلب شہر کی مکمل آزادی اور اس کے اطراف کے علاقوں سے دہشتگردوں کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی سڑکوں پر نکل کر شامی پرچم لہرایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق حلب کے عوام آج منگل کے روز سعد الله الجابری اسکوائر میں اکھٹا ہوئے اور دہشتگردوں کے چنگل سے حلب شہر کی مکمل آزادی کا جشن منایا۔

گزشتہ روز بھی حلب شہر کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس شہر کے شمال اور مغربی شہروں کی آزادی کا جشن منایا تھا۔

شام کی فوج نے اتوار کے روز حلب کے شمال میں واقع علاقے صالات اللیرمون کو جو دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ تھا آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شام کے صدر بشار اسد نے کل رات حلب میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی شاندار کامیابیوں کی مناسبت سے ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ شامی فوج ملک کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فداکاری اور پوری بہادری کے ساتھ جنگ کررہی ہے –

واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا، اسرائیل اور علاقے میں بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر حملے سے پیدا ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا لیکن شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی مدد سے شام میں داعش کی کمر توڑدی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا بھی تیزی کے ساتھ قلع قمع کیاجارہا ہے –

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی حرکتوں کا انکشاف

کچھ مہینے پہلے کی بات ہے کہ اسرائیل کے چینل-12 نے خفیہ ایجنسی موساد کے …