ہفتہ , 20 اپریل 2024

آسٹریلیا کی فضا میں دو طیاروں میں تصادم، 4 ہلاک

آسٹریلیا میں تباہ ہونے والوں طیاروں میں سے ایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسرے طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مسافروں کے علاوہ طیاروں کے پائلٹس بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی شہر ملبورن میں جڑواں انجن والے دو طیارے منگلور ایئرپورٹ وکٹوریا سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، تصادم اتنا شدید تھا کہ طیارے کے پرزے ہوا میں بکھر گئے اور دونوں طیارے زمین بوس ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …