ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں پارلیمانی انتخابات کی مہم ختم

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کی مہم آج صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔انتخابی مہم کل اپنے عروج کو پہنچ چکی تھی اور امیدواروں اور ان کے حامیوں اور کارکنوں نے جم کر انتخابی مہم چلائی اور عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سلسلے میں دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں  انتخابی مہم میں عوام کی شرکت دیدنی تھی۔

ایران میں انتخابی مہم جو جمعرات 13 فروری کو شروع ہوئی آج20 فروری بروز جمعرات صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔ اوراسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …