جمعہ , 19 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شام میں متحارب گروپوں سے ملک میں فوری طورپر جنگ بندی کی اپیل

شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی Geir Pedersen نے ایک بارپھر تمام متحارب گروپوں سے ملک میں فوری طورپر جنگ بندی کی اپیل کی۔انہوں نے یہ اپیل نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کی۔اُدھر شام کی صورتحال پرسلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب Wu Haitao نے کہاکہ تنازع کے سیاسی حل کے لئے شام میں دہشت گردی کاخاتمہ کیاجاناچاہیے۔انہوں نے شام میں سیاسی عمل کے لئے آئینی کمیٹی کے قیام پرزوردیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …