ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسلمان، صہیونیوں کو نکالنے کا جشن شام میں ایران کی ماموریت کے اختتام سے قبل منائیں گے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ علاقائی مسلمان صہیونیوں کو مقبوضہ فلسطین سے نکالنے کا جشن شام میں ایران کی ماموریت کے اختتام سے قبل منعقد کریں گے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان  میں کہا ہے کہ علاقائی مسلمان،  صہیونیوں کو مقبوضہ فلسطین سے نکالنے کا جشن شام میں ایران کی ماموریت کے اختتام سے قبل منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  شام میں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پر  اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جبکہ امریکہ اور ترکی کی شام میں موجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …