جمعرات , 25 اپریل 2024

آسٹریا اور ہالینڈ کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریا اور ہالینڈ کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ آسٹریا اور ہالینڈ کے وزراء خارجہ آئندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ اس سفر میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا اور یورپی ممالک کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بدعہدی اور کوتاہی کے موارد کے بارے میں بھی بحث و گفتگو کی جائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …