جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی قوم آج نئی تاریخ رقم کرے گی

مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے لئے ووٹنگ اب سے تھوڑی دیر بعد شروع ہو گی۔ایرانی قوم آج ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  سے تجدید بیعت کرے گی اور پولنگ اسٹیشنوں میں بھر پور شرکت سے امریکہ، اسرائیل اور عالمی سامراج کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکاکم بنا دے گی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے اکتالیسویں برس میں مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات کا انعقاد ، ایران کے دینی جمہوری نظام میں انتخابات کی اہمیت کی علامت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انتخابات میں ایرانی عوام کی پوری آزادی و اختیار سے شرکت اور اپنے من پسند امیدواروں کے انتخاب کو پارلیمنٹ میں بھیجنے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں عوام اپنے سیاسی مستقبل کے فیصلے میں براہ راست کردار کے حامل ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ، قانون سازی اور نگرانی و جواب دہی کے دو کلیدی اور خاص کام کے باعث دیگر ارکان حکومت کو مضبوط بنانے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔درایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کو امریکہ کے لیے غم کا دن قرار دیا اور کہا کہ ایران کے عوام اپنے اتحاد و یکجہتی سے امریکیوں پر واضح کردیں گے کہ وہ طاقتور اور توانا ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت باعث بنے گی کہ امریکی، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو تبدیل کر دیں۔واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیے بعد یعنی صبح 8 بجے پورے ایران میں پولنگ شروع ہو گی۔ایران کے الیکشن آفس کے سربراہ جمال عرف نے کہا کہ گیارہویں دور کے پارلیمانی انتخابات میں ستاون ملین نو لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو انسٹھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ایران کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے لئے دوسوآٹھ حلقوں میں پچپن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …