جمعہ , 19 اپریل 2024

مہلک وائرس کا خطرہ، اب گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ ہوں گے

لندن: برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) نے کروناوائرس کے ٹیسٹ گھروں میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گھروں میں کرونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف لندن میں مہیا کی جائے گی۔چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے اب برطانیہ میں بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ حالیہ دنوں میں برطانوی لیبر پارٹی کے 2 ممبران پارلیمنٹ کے کروناوائرس ٹیسٹ مکمل کے گئے ہیں تاہم اب تک رپورٹ سامنے نہیں آئی، مذکورہ اراکین کو رپورٹ کا انتظار ہے۔مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظر دونوں ممبران پارلیمنٹ کو علیحدہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔برطانیہ کے رکن اسمبلی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ مثبت آیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …