جمعرات , 25 اپریل 2024

اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا،گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے،اب کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات بالکل مختلف ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔باقر رضا کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارے میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے، معیشت کو درپیش اہم چیلنجز کم ہوگئے ہیں، اب کوئی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کر رہا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اب زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آگیا ہے، اب کوئی نہیں بولتا کہ ڈالر وہا ں پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات جاننا ہوتی ہے کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ کیا ہوگا، پالیسی ریٹ کا تعین اسٹیٹ بینک کی کمیٹی کرتی ہے۔ رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے اپنا مزاج بدلنا ہوگا، ہماری برآمدات کا جی ڈی پی سے تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …